ہومپاکستانعبداللہ تبسم ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر و فوکل پرسن برائے میڈیامحکمہ بلدیات تعینات

عبداللہ تبسم ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر و فوکل پرسن برائے میڈیامحکمہ بلدیات تعینات

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب حکومت میں تقرر و تبادلے ، ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کومحکمہ بلدیات کا ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر و فوکل پرسن برائے میڈیا تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد عبداللہ تبسم نے عہدے کا باقاعدہ چارج بھی سنبھال لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (ایل جی اینڈ سی ڈی)ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈاکٹر عبداللہ تبسم کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر اور فوکل پرسن میڈیا تعینات کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکی تقرری میڈیا سے متعلق کرداروں میں ڈاکٹر عبداللہ کے وسیع تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔اس سے قبل وہ بطور فوکل پرسن میڈیا میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد خدمات انجام دے رہے تھے۔ جبکہ انہوں نے محکمہ سیاحت میں میڈیا اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے فوکل پرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اسی طرح اب وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2024 05 05 at 8.54.48 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔