ہومپاکستانایم کیو ایم کی پنجاب میں تنظیم سازی کی حکمت عملی میں تبدیلی

ایم کیو ایم کی پنجاب میں تنظیم سازی کی حکمت عملی میں تبدیلی

لاہور(آئی پی ایس)ایم کیو ایم کی پنجاب میں تنظیم سازی کی حکمت عملی میں تبدیلی،صوبہ پنجاب 3 کے بجائے 6 تنظیمی زونز میں تقسیم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا جنرل ورکرز کا اہم اجلاس آج ہوگا ،جنرل ورکرز اجلاس میں آج پنجاب کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں، خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کے شعبوں اور تنظیمیں عہدیداروں کی منظوری لی جائے گی ۔
اجلاس ایم کیو ایم کے وحدت روڈ لاہور پر واقع پنجاب ہاؤس میں منعقد ہوگا ۔
جنرل ورکرز اجلاس میں پنجاب تنظیمی کمیٹی کے عہدیداروں میں رد و بدل کا اعلان بھی ہوگا۔
صوبہ پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید شعبوں اور عہدیداروں کا اعلان کیا جا رہا ہے
ایم کیو ایم کی مرکزی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک جنرل ورکرز اجلاس کی صدارت کریں گے
پنجاب کے صدر بابر گجر تنظیمی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کریں گے، پنجاب کمیٹی اور دیگر شعبوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔