ہومبریکنگ نیوزشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ٹھکانے پر تباہ کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور چار مئی کی رات کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔