ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نو منتخب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بننے پر مبارک باد دی، سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بطور گورنر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔