ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب سے اعلی سطحی وفد 6 مئی کو پاکستان آمد،وزیر سرمایہ کاری شامل

سعودی عرب سے اعلی سطحی وفد 6 مئی کو پاکستان آمد،وزیر سرمایہ کاری شامل

اسلام آباد (سب نیوز )سعودی عرب سے اعلی سطحی وفد 6 مئی کو پاکستان پہنچے گا، ذرائع کے مطابق سعودیہ وفد کی سربراہی معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کریں گے،سعودی وفد کا دورہ پاکستان سعودی ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ہو رہی ہے۔سعودی وفد دو روز تک پاکستان میں قیام کرے گا۔سعودی وفد اسلام آباد میں قیام کرے گا۔

دورے کے دوران سعودی وفد کی اعلی سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں، ذرائع کے مطابق سعودی اعلی سطح وفد چالیس سے پچاس افرد پر مشتمل ہوگا۔وفد میں سعودی عرب کی کاروباری تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں دورے کے دوران سعودی تاجروں کی پاکستانی تاجروں سے ملاقات بھی متوقع ہے،

وفد. میں سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں کے سیربراہان بھی شامل ہوں گے۔سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے متوقع مواقعوں پر مزاکرات متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔