پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کابینہ ارکان کیاختیارات کے ناجائز استعمال اور شکایات کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوپیش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہیکہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین نے عمران خان کو مشال یوسفزئی اور خالدمروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے مشال یوسفزئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کیناجائز استعمال کا بھی بتایا، وزیراعلی نے مشیرآئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جامداخلت سیبھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیراعلی کو دیدیا۔مزید برآں بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزادہیں، پارٹی نظریے کے خلاف اقدامات پربازپرس کریں۔ ذرائع کے مطابق علی امین سینیئر صوبائی قیادت سے مشورے کے بعد کابینہ میں تبدیلی کافیصلہ کریں گے۔
