Thursday, April 23, 2026
ہومدنیاروس اور چین نے باہمی تجارت کےلیے ڈالر کا استعمال مکمل ختم کردیا

روس اور چین نے باہمی تجارت کےلیے ڈالر کا استعمال مکمل ختم کردیا

روس اور چین نے باہمی تجارت کےلیے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل ختم کردیا۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا فیصلہ کیا تھا، ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔