ہومشوبزعمران خان، زرداری کے مقابلے میں نواز شریف پسندیدہ سیاستدان ہیں،اداکارہ نمرہ خان

عمران خان، زرداری کے مقابلے میں نواز شریف پسندیدہ سیاستدان ہیں،اداکارہ نمرہ خان

لاہور،اداکارہ نمرہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری کے مقابلے میں اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں نجی چینل کے شومیں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے ملک کے تین بڑے سیاستدانوں مسلم لیگ ن کے نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کا نام لے کر پوچھا کہ ان میں سے کون سے سیاستدان آپ کے پسندیدہ ہیں؟میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ خان نے آصف زرداری اور عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا اور اس کی وجہ بتائی کہ لاہور بہت خوبصورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔