اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ایران فرینڈشپ اینڈ بزنس کونسل کی جانب سے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد کا خیر مقدم ۔
سربراہ کونسل عامر حسین جنخیل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ و زیراعظم شہباز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد ایران کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ برادد اسلامی ممالک میں باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، باہمی تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ مل سکتا ہے۔
