ہومدنیاعمرہ ویزا پر کام ڈھونڈنے والوں کو سعودی عرب کی وارننگ

عمرہ ویزا پر کام ڈھونڈنے والوں کو سعودی عرب کی وارننگ


سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ ویزا پر آنے والے ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ ویزا پر آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے ملک واپس چلے جایا کریں۔

ایک بیان میں سعودی وزارتِ حج نے کہا کہ جو لوگ عمرہ ویزا پر آئیں وہ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہ کریں۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزارتِ حج نے کہا کہ عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو عمرے کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھنی چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔