Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

کراچی (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ میں ورکرز ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے مارچ میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور مارچ میں بھیجے گئے ترسیلات فروری کے مقابلے 31 فیصد زائد رہیں۔رواں سال مارچ ترسیلات گزشتہ برس مارچ کے مقابلے 16.4 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 70 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں اور مارچ 2024 کی سعودی ترسیلات رواں سال فروری کے مقابلے 30 فیصد زائد ہیں۔مارچ میں عرب امارات سے ورکرز ترسیلات فروری کے مقابلے 48 فیصد زیادہ آئیں اور مارچ میں عرب امارات سے 54 کروڑ 85 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں پاکستان بھیجی گئی ورکرز ترسیلات 21 ارب ڈالر رہیں اور یہ ترسیلات گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 0.9 فیصد زائد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔