ہومپاکستانوزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد ، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، حکومتی اتحادی جماعتیں بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کاجائزہ لیاجائیگا اور بجٹ کی منظوری کیلئے حکمت عملی پرتجاویزپرغورکیاجائیگا جبکہ وزیراعظم اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔