اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے صالح احمد فاروقی کو دوبارہ وفاقی سیکرٹری تجارت تعینات کردیا، وہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے ، وزیراعظم شہبازشریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا، اب ایک بار پھر انہیں دوبارہ سیکرٹری تجارت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
