ہومبریکنگ نیوزصنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار


لاہور(نیوزڈیسک)لاہورپولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو میانوالی میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

جیل حکام کے مطابق ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کریں گے، میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔