ہومپاکستاننواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے اور منی لانڈرنگ بھی کرتے رہے ،فرخ حبیب

نواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے اور منی لانڈرنگ بھی کرتے رہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کی جانچ پڑتال کے لئے درخواستوں کا جلد فیصلہ کرنے کے لئے درخواست دائر کی ہے ، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں ہوا اور نہ ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پارٹی فنڈنگ جانچ پڑتال کے لئے طلب کیا گیا ، سٹیٹ بینک کی آخری سماعت پر جو ریکارڈ پیش کیا اس میں ثابت چکا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جمع کرائے گئے اکائونٹس جعلی ہیں ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ا یکٹ آف پارلیمنٹ کے مطابق انتخابات کرانے ہیں ، الیکشن کمیشن کے پاس اکائونٹس کی جانچ پڑتال کا کیس چل رہا ہے ،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی بنائی جس کے بے شمار اجلاس ہوچکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ میڈیا سے بھی شیئر کیا کریں کیونکہ اپوزیشن معاہدے کر کے مکر جاتی ہے ۔وہ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے کیس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سوائے آئیں بائیں شاہیں کرنے کے ،کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا ،ان کی پارٹی میں آنے والے پیسے کہاں سے آئے ،نواز شریف کی تاریخ ہے یہ اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے اور منی لانڈرنگ بھی کرتے رہے ،اس کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے ،رمضان المبارک سے قبل سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، سکروٹنی کمیٹی نے نہ ن لیگ کو بلایا نہ پیپلزپارٹی کو بلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے درخواست ہے کہ سکروٹنی کمیٹی، چارٹر اکائونٹنٹس کو ساتھ رکھ کر جانچ پڑتال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور ہمارا کیس سن رہی ہے، سپریم کورٹ کی بھی واضح ہدایات ہیں کہ تمام جماعتوں کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی جو قانون سازی کا ایوان ہے اسے پہلوان سازی اور تن سازی کااکھاڑہ بنایا گیا ،کتنی شرم کی بات ہے پوری قیادت اس معاملے کی پشت پناہی کررہی ہے ، اپوزیشن بنچوں کی جانب سے پہلے گالم کلوچ کیا گیا پھر ٹارگٹ کر کے ملیکہ بخاری پر حملہ کیا گیا، ایسے لوگوں کو خواتین کی عزت اور تقدر کا خیال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے شاہد خاقان عباسی کو ہدایات جاری کیں کہ ایوان میں ہلڑ بازی اور حملہ کرائیں ، یہ نئے رویئے نہیں ان کی تاریخ ہے ، ان کی قیادت نے سپریم کورٹ پر حملہ ، نیب پر پتھرائو سمیت ایسی کارروائیاں کر چکے ہیں ،شبہاز شریف کی تقریر اگر مریم صفدر گروپ نہیں سننا چاہتا تھا تو ایوان سے باہر نکل جاتے ،ہلڑ بازی نہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ 20مرتبہ اپوزیشن سے رابطہ کیا لیکن کوئی سنجیدہ جواب نہیں ملا ،وزیراعظم کو پہلے دن تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 110قانون قومی اسمبلی سے پاس کرائے ہیں درجنوں ایسے قوانین ہیں جو ایک ایک سال سے پڑے ہیں اپوزیشن بحث نہیں کرنا چاہتی ، بلکہ بحث کی بجائے بائیکاٹ کو ترجیح دی ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے ،تنخواہیں لیتے ہیں لیکن قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،جب بھی اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ ہوا تو اپوزیشن نے ہی اسے توڑا ،سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ میڈیا سے بھی شیئر کیا کریں کیونکہ اپوزیشن معاہدے کر کے مکر جاتی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔