ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے شہر کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے نیاقانون لاگو کردیا،ہرپلاٹ میں درخت، پبلک سیکٹر عمارتوں میں زیرزمین کنویں لازمی قرار

سی ڈی اے نے شہر کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے نیاقانون لاگو کردیا،ہرپلاٹ میں درخت، پبلک سیکٹر عمارتوں میں زیرزمین کنویں لازمی قرار

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے شہر کو سرسبزوشاداب شہر بنانے کے لیے نیا قانون پاس کیا ہے جو فوری لاگو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے تمام پلاٹ مالکان کیلئے سائز کے مطابق پودے لگانے کی لازمی حد مقرر کردی ہے۔ ہر پلاٹ کے مالک کے پاس اس کے سائز اور استعمال کے، مخصوص اقسام اور پودوں کی تعداد ہوگی۔پانچ مرلے والے مکان کے مالک کو ایک درخت لگانے کا پابند بنایا جائے گا، دس مرلے والے مکان کے مالک دو درخت، پانچ سو مربع گز والے افراد چار اور ہزار مربع گزوالے چھ درخت لگانے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے آئندہ شجرکاری سیزن کے لئے اسکولوں اور کالجوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کو اس سیز ن کے دوران پودے فراہم کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے بھی سی ڈی اے نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پبلک سیکٹرعمارتوں کے لیے زیر زمین کنویں لازمی قرار دیئے ہیں۔بارش کا پانی کنویں میں محفوظ کرنے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی۔ بارش کا پانی کنویں میں جاکر قدرتی عمل کے ذریعے فلٹر ہوکر قابل استعمال بھی بن جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔