ہومدنیاچین نے اپنے 3 خلا بازوں کو خلا کی جانب روانہ کر دیا

چین نے اپنے 3 خلا بازوں کو خلا کی جانب روانہ کر دیا

بیجنگ ،چین نے اپنے تین خلا بازوں کو خلا کی جانب روانہ کر دیاہے۔ یہ گزشتہ پانچ برسوں میں خلا کی جانب بھیجا جانے والا پہلا انسان بردار مشن ہے۔ یہ خلا باز جمعرات کو شینزو بارہ نامی خلائی جہاز پر سوار ہو کر چینی خلائی اسٹیشن کی جانب بڑھیں گے۔ ان کا مشن آئندہ سال کے اختتام تک چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرنا ہے۔ چین نے خلا میں اپنے ایک اسٹیشن کی تعمیر کا کام اسی سال شروع کیا تھا۔اسپیس ادارے کا کہنا ہے کہ لانچ سائٹ پر تمام آلات اور متعلقہ چیزیں اچھی حالت میں ہیں، جب کہ منصوبے کے مطابق لانچ سے قبل ہر قسم کی جانچ پڑتال اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔خلا باز خلا میں تین ماہ گزاریں گے، اس دوران وہ متعدد کام انجام دیں گے، جن میں اسپیس اسٹیشن میں بحالی اور مینٹیننس کے کام شامل ہیں۔چین کا منصوبہ ہے کہ اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کو 2022 تک مکمل کر دے، اس سلسلے میں 11 مشنز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے، اور شن زھو 12 ان میں سے تیسرا انسان بردار مشن ہے۔ان گیارہ مشنز میں بنیادی ماڈیول (یونٹس) کی 3 لانچز، 2 اسپیس اسٹیشن کے لیب کیپسولز، 4 کارگو ویزل فلائٹس، اور 4 انسان بردار مشنز شامل ہیں۔ پہلی 2 مشنز مکمل ہو چکی ہیں، ٹیانہے بنیادی ماڈیول 29 اپریل کو مدار میں بھیجا گیا تھا، اور ٹیان زھو 2 کارگو خلائی جہاز 29 مئی کو روانہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ شن زھو 12 گزشتہ ساڑھے 4 سال میں انسان بردار پہلا مشن ہے، اور مجموعی طور پر ساتواں مشن ہے، چین کا پہلا انسان بردار مشن 2003 کا شن زھو 5 تھا، جس سے چین دنیا کا تیسرا ملک بنا تھا جنھوں نے آزاد اسپیس فلائٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔