اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی۔گزشتہ دنوں اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔اب ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی۔اسمبلی قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی جبکہ 342 کے ایوان میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کیلئے 172 ووٹ درکار ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے بیلٹ پیپرچھپیں گے جن پر قرار داد کے حق میں اور قراداد کی مخالفت میں کے خانے بنائے جائیں گے۔ ووٹر کو متعلقہ خانے کے سامنے مختص کی گئی جگہ پر نشان لگانا ہوگا۔ رائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گی، اس میں صرف عدم اعتمادکرنے والے ارکان ہی حصہ لیں گے۔ ماہرین کے مطابق اوپن سیکرٹ رائے شماری کی وجہ سیڈپٹی اسپیکر کو ہٹانا تقریبا ناممکن ہوگا کیونکہ صرف اپوزیشن ارکان ہی ووٹنگ میں حصہ لیں گے اور انہیں 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔ متحدہ اپوزیشن کے پاس قومی اسمبلی میں 163 ارکان ہیں جبکہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی تعداد 179 ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعہ کو ہوگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
