ہومپاکستانبیرون ملک مقیم پاکستانیوں عبدالحفیظ خان اور سلمان خان کو تمغہ امتیاز دیا گیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں عبدالحفیظ خان اور سلمان خان کو تمغہ امتیاز دیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں عبدالحفیظ خان اور سلمان خان کو کشمیر کاز اور گرانقدر سماجی خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالحفیظ خان امریکہ جبکہ سلمان خان جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں۔ عبدالحفیظ خان کو واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں پاک سفیر سردار مسعودخان نے تمغہ امتیاز دیا جبکہ سلمان خا ن کو جنوبی افریقہ میں ایک تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔عبدالحفیظ خان ایک معروف کاروباری شخصیت اوردردل رکھنے والے پاکستانی ہیں۔

وہ پاکستان میں سال 2022 میں سیلاب سے تباہ حال ہم وطنوں کی مدد کیلئے فوری طور پر پاکستان آئے تھے ۔ انہوں نے ضلع تونسہ کے گاوں منگروٹھا میں ساٹھ گھر تعمیر کرائے جبکہ ڈھائی سومکانات کی مرمت کروائی۔ان کی قائم کردہ رزاق فاونڈیشن ضرورت مندوں کی مدد میں پیش پیش رہتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔