ہومتازہ ترینصدر مملکت نے فوجی افسران کو اعلی ترین عسکری اعزاز ہلال امتیاز سے نواز دیا

صدر مملکت نے فوجی افسران کو اعلی ترین عسکری اعزاز ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلی ترین ملٹری اعزاز ہلال امتیاز سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعلی ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے افسران کو اعزازات دیے گئے، تقریب میں 41ہلال امتیاز (ملٹری)کے اعزازات دیے گئے۔کیپٹن عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی اور ایئر مارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیاز (عسکری)دیا گیا، ایئر مارشل طارق ضیا اور ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو بھی ہلال امتیاز (عسکری)سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز ، ریئر ایڈمرل حبیب الرحمان، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل اعجاز غنی، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجرجنرل عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (عسکری)عطا کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔