اسلام آباد(سب نیوز )ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اگر عمران خان کاسیاسی وجود رہا تووہ باقیوں کاوجود ختم کردیں گے، باقیوں کاسیاسی وجود رہا تو بانی پی ٹی آئی کاسیاسی وجود ختم ہوجائیگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف یامیرا بانی پی ٹی آئی سے ذاتی جھگڑا نہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے مخالفین نہ رہیں ،بانی پی ٹی آئی سیاست سے ریٹائر ہو جائیں تو ہمارا ان سے کیا واسطہ ؟ ، وہ اسٹلبشمنٹ کو کہتے تھے کہ اپوزیشن کا سیاسی وجود ختم کیا جائے، بانی پی ٹی آئی ہماراسیاسی وجود ختم کرناچاہتاہیپھرہماری بھی سوچ وہی جاتی ہے-
، ورنہ ہم ملکرچلناچاہتیہیں لیکن وہ دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین نہیں رکھتے ، اگر عمران خان کاسیاسی وجود رہا تووہ باقیوں کاوجود ختم کردیں گے، باقیوں کاسیاسی وجود رہا تو بانی پی ٹی آئی کاسیاسی وجود ختم ہوجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دوسروں کوساتھ لیکرچلنے پریقین نہیں رکھتے،انہیں سزاں سے نقصان نہیں ہوا،ہمدردی ملی ہے، بانی پی ٹی آئی کوسیاسی طورپربینقاب کرناچاہیے،ہم اس فتنے کوبے نقاب اوراس کا بندوبست کریں گے،حکمت عملی دولفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی،اس پرہماری جماعت میں میٹنگزہوئی ہیں،9مئی کے ملزمان کیخلاف جس طرح کارروائی ہونی چاہیے تھی نہیں ہوئی۔
