نئی دہلی(آئی پی ایس)نئی دہلی میں یوم پاکستان کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کی،بڑی تعداد میں عام شہریوں, بھارت میں موجود پاکستانیوں اور سفارتی عملہ بھی تقریب تقریب میں مدعو کیا گیا،تقریب میں بھارت میں پاکستانی ناطم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی جبکہ پاکستانی ناطم الامور سعد احمد وڑائچ نے تقریب سے خطاب بھی کیا،
سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا،چارج ڈی افیئرز نے زور دیا کہ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے ہموار ہوئی،مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصولوں کے طور پر کام کرتے ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں،سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی تلاش جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعہ سمیت تمام مسائل کے پرامن حل کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
