ہومپاکستانپی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20سے زائد ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20سے زائد ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا، ریفرنس متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھیجے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، انکوائری شروع کر دی ہے وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وفاداریاں بدلنے والے اسمبلی رکنیت رکھنے کے اہل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔