ہومپاکستانقومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر عام بحث کا آغاز نہ ہو سکا،اپوزیشن لیڈر کی تقریرپر حکومتی ارکان کا شور شرابہ

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر عام بحث کا آغاز نہ ہو سکا،اپوزیشن لیڈر کی تقریرپر حکومتی ارکان کا شور شرابہ

اسلام آباد،قومی اسمبلی میں مالی سال2021-22کے بجٹ پر عام بحث کا باضابطہ آغاز نہ ہو سکا،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر شروع ہوتے ہی حکومتی ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا،وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی اور “ٹی ٹیز ” کی آوازیں لگائیں،جس پر اپوزیشن ارکان نے بھی جواباً نعرے بازی کی۔

سپیکر اسد قیصرمسلسل حکومتی ارکان کو روکتے رہے مگر وزراء سمیت حکومتی ارکان نے اپنے ہی سپیکر کی ایک نہ سنی اور احتجاج جاری رکھا،جس پر سپیکر نے ایوان کا ماحول ٹھیک کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی20منٹ کیلئے ملتوی کر دی ۔حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے نہ پائے جا سکے اور ایوان کی کارروائی3گھنٹے تک ملتوی رہی جسکے بعد اسپیکراسد قیصر نے اجلاس (آج)منگل کی سہ پہر3بجے تک ملتوی کر دیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ 22ـ2021 میں حکومتی اعداد و شمار جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں جس ترقی اور خوش حالی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا وہ بنی گالہ اور ان کے حواریوں کی ترقی ہے ،کروڑوں غریب عوام کو کوئی سہارا نہیں دیا گیا حکومت کے تمام اعداد وشمار جعلی ہیں،ریاست مدینہ کی مثال دینے والے کاش یتیم و بیوہ مظلوم کا ہاتھ تھام لیتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔