اسلام آباد ،ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16ہزار 501تک پہنچ گئی جبکہ تاحال 162ہیلتھ ورکرزکورونا سے انتقال کرچکے ہیں
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کوروناسے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16501تک پہنچ گئی ہے، جس میں 9ہزار 856ڈاکٹرز ، 2ہزار 353 نرسز اور 4292ہزار 292ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹوہیں، ملک میں تاحال 162ہیلتھ ورکرزکورونا سے انتقال کرچکے ہیں اور 316ہیلتھ ورکرز گھر، 16اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک میں 16007ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنیوالے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 5810 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 56انتقال کرگئے جبکہ پنجاب میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3477اور 29انتقال کرچکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 3935ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 43کا انتقال اور اسلام آباد میں 1501ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13کا انتقال ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 230اور 3انتقال کرچکے ہیں،ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 822ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9اموات اور آزادکشمیر میں 726ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9کا انتقال ہوا۔
