ہوماسلام آبادپرائیوٹ فرم کے نمائندے کو سرکاری کام میں مداخلت سے روکنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے توقیر نواز کے خلاف مقدمہ درج

پرائیوٹ فرم کے نمائندے کو سرکاری کام میں مداخلت سے روکنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے توقیر نواز کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد،پرائیوٹ فرم کے نمائندے کو سرکاری کام میں مداخلت سے روکنے پر تھانہ آبپارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے توقیر نواز کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی فرم کے ڈپٹی منیجر کی طرف سے تھانہ آبپارہ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہا ایک کام کے سلسلہ میں سی ڈی اے ہائوسنگ ڈائریکٹوریٹ گیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر توقیر نواز اعوان نے مجھے کھینچا او ر اپنے کمرے میں لے گئے جہاں پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی پراسرار خاموشی کے باعث پہلے بھی پرائیوٹ لوگوں نے سی ڈی کے دو افسروں کے خلاف مقدمے درج کروا رکھے ہیں،حکام بالا کی عدم توجہ کے باعث افسران میں سخت بے چینی پائی جاری ہے۔

666752b9 5461 4fd9 8232 a85ce7289742

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔