اسلام آباد،ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ، ایم پی اے ثنا اللہ کی سربراہی میں دیر بالا کے وفد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات، تھانہ سی ٹی ڈی کی حوالات میں حسن عرف مانکئے نامی نوجوان کی ہلاکت کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے یقین دہانی کروائی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی و محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے،واقعہ کا مقدمہ دفعہ 302کے تحت درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے،غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفد میں شامل افراد نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تفتیش کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
