اسلام آباد،انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان (راولپنڈی، اسلام آباد سنٹر)نے گریجویٹ انجینئرز کیلئے” انفراسٹرکچر پروجیکٹس کیلئے معاہدہ کا انتظام ” کے عنوان سے تکنیکی لیکچر کا اہتمام کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی انجینئر خواجہ حامد مشتاق ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی تھے جو برطانیہ اور آسٹریلیا سے پوسٹ گریجویٹ ہیں، اس سیشن کا انعقاد انجینئر احمد شمیم نے کیا جبکہ اس موقع چیئرمین آئی ای پی آرآئی سی حافظ ایم احسان الحق قاضی اور سیکرٹری آئی ای پی۔آرآئی سی انجینئر نجم الدین بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے معاہدے کے انتظام کے عناصر کی وضاحت کی۔
انھوں نے ایف ڈی آئی سی قوانین ، مختلف اقسام کے معیاری فارموں اور معاہدہ دستاویزات کی ترجیح کے بارے میں شرکا کو بتایا ۔پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں انجینئر حامد مشتاق نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔اپنے اختتامی کلمات میں چیئرمین آئی ای پی۔آرآئی سی حافظ ایم احسان الحق قاضی نے کنٹریکٹ مینجمنٹ سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
