ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،گولڑہ اور سہالہ میں آسان سروس مرکز کا قیام کا منصوبہ منظور

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،گولڑہ اور سہالہ میں آسان سروس مرکز کا قیام کا منصوبہ منظور

اسلام آباد ،چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) عامر علی احمد کی زیر صدارت اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے 9ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کے تین، سی ڈی اے اور لیبر ویلفیئر کا ایک ایک منصوبہ زیر غور لایا گیا۔

آئی سی ٹی پولیس کے تقریبا پانچ ہزار ملین کے منصوبے بھی زیر غور لائے گئے جس میں پولیس اسٹیشن کا قیام، سیکٹر جی 14، جی 13 اور جی 15 میں پولیس پوسٹ کا قیام، پولیس اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، اسلام آباد پولیس کے تحت شہریوں کی سہولت اور معلومات کے لیے ویب ٹی وی کا قیام بھی شامل ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقے گولڑہ اور سہالہ میں آسان سروس مرکز کا قیام عمل میں لانے کا منصوبہ منظور کیا گیا اور دیہی علاقہ جات کے ریکارڈ کی کمپیوٹر رائز کرنے کا منصوبہ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا منصوبہ برائے چائلڈ لیبر سروے کو بھی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔