Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکرکٹ انفراسٹرکچر میں انقلابی تبدیلیاں،پی سی بی کا میگا پلان تیار

کرکٹ انفراسٹرکچر میں انقلابی تبدیلیاں،پی سی بی کا میگا پلان تیار

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ ۔قذافی سٹیڈیم لاہور۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا ۔چیئر مین پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی ۔

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی ۔ نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام کیاجلا س میںشرکت۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔