Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ اسپیکراور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگ لیے

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ اسپیکراور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگ لیے

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ لیے۔ عمرایوب، اسد قیصر اور جنید اکبر پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے واضح کیا کہ ووٹ مانگنے آیا ہوں اور یہ ہمارا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف جبکہ سنی اتحاد کونسل نے عمرایوب کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔