ہومبریکنگ نیوزاسد قیصر کو پی ٹی آئی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے روک دیا گیا

اسد قیصر کو پی ٹی آئی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللّٰہ کو اسپیکر کے لیے نامزدگی سے ہٹانے کے معاملے پر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل پر پارٹی نے فیصلہ تبدیل کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرایوب نے عاقب اللّٰہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللّٰہ اور وزیرِ اعظم کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا تھا۔
اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات اور حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔