ہومبریکنگ نیوزاین اے 15 : الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست خارج کردی

این اے 15 : الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ انتخابی عزرداری کے کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نواز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکو 3 دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حلقے سے نواشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔