ہومتازہ ترینوزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں صفائی ستھرائی کیلئے ایک ماہ کا ٹاسک دے دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں صفائی ستھرائی کیلئے ایک ماہ کا ٹاسک دے دیا

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ستھرا پنجاب پر اجلاس کی صدارت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔
مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔