ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی اجلاس:صدر کو دوسری سمری ارسال، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار مل گیا

قومی اسمبلی اجلاس:صدر کو دوسری سمری ارسال، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار مل گیا

اسلام آباد: 16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے میں صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم نے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال کردی ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

دریں اثنا صدر مملکت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی نگراں وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو کہ وزارت پارلیمانی امور کے دی گئی ہے تاہم یہ سمری واپس سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی۔

نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جا ری کیے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔