ہومبریکنگ نیوزسنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے کیس کی سماعت اوپن سماعت کا فیصلہ،5رکنی بینچ کل سنے گا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے کیس کی سماعت اوپن سماعت کا فیصلہ،5رکنی بینچ کل سنے گا

اسلام آباد(سب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلیے نوٹس جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔