لاہور(سب نیوز)سنی اتحاد کونسل کے اراکین پنجاب اسمبلی نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔ن لیگ منانے میں ناکام ، ایوان کے دروازے بند کردیئے گئے
سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ن میں ڈیڈ لاک ابھی تک موجود ہے اور سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور وہ ایوان سے باہر ہو گئے ۔
انہوں نے اپنے واک آؤٹ کیا اور بعد ازاں احتجاج شروع کردیا ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ کیلئے اجلاس کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ایوان کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔
رانا آفتاب نے دعویٰ کیا کہ اگر ووٹنگ ہو گی تو میں وزیراعلیٰ بنوں گا، اگر آج خفیہ رائے شماری ہوتی تو سب آپ کے سامنے آجاتا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 327 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ن کو 224 اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے درکار تعداد 186 ہے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کو 103 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب شو آف ہیڈ کے ذریعے ہو گا۔
