اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اور مشیر قانون برائے وزیر اعلی پنجاب کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں، اس وقت عبوری اسپیکر عہدے پر فائز ہیں، وہ کس کے کہنے پر اجلاس بلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اجلاس بلانے کے لیے ریکویزیشن بھی جمع نہیں ہو سکتی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا دعویٰ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
