پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 44 سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی کے 44 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان 2280 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے تاہم، ان کی کامیابی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے چیلنج کر دیا تھا۔
ن لیگی امیدوار اورنگزیب نلوٹھہ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔
تاہم، ری کاؤنٹنگ میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان نے کامیابی سمیٹ لی اور دوبارہ گنتی کے مطابق انہوں نے 33 ہزار 877 ووٹ حاصل کئے۔
دوسری جانب ن لیگ کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ 32 ہزار 357 ووٹ لے سکے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی کامیابی حاصل کرلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
