ہومپاکستانچارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر،گلگت میں 14اعشاریہ29 فیصد ریکارڈ

چارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر،گلگت میں 14اعشاریہ29 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) 24گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ، پنجاب کے دو اضلاع گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک کے 21 اضلاع کورونا حوالے سے اہم ہیں، پنجاب کے 8، خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، سندھ، آزادکشمیر کے 2.2 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایک ایک اضلاع مہلک وبا کے بارے میں اہم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 6 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک کے 3 اضلاع میں شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے، 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین شرح گلگت میں 14اعشاریہ29 فیصد رہی۔ چوبیس گھنٹے میں چارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔ چوبیس گھنٹے میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7اعشاریہ30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔