راولپنڈی(آئی پی ایس) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ اور پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں چین کی شراکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔آرمی چیف نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں عظیم الشان تقریب کے انعقاد پرچینی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔ جب کہ چینی سفیر نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
پاکستان چین کیساتھ دوستانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، آرمی چیف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
