ہومپاکستانپہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح، پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہے،وزیراعظم

پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح، پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح کر تے ہوئے کہاہے کہ احساس پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہے، پروگرام کے ڈیٹا اکٹھا کر کے ایک نظام کے مستحقین تک پہنچا جائے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جائیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس ون ونڈو سینٹر کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہے اور اس سے غریب اور مستحق افراد بہتر طریقے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو ہدایت کی کہ طلباء کے سکالر شپس پروگرامز کو یکجا کیا جائے کیونکہ صوبوں میں بھی سکالر شپس کا اپنا میکانیزم موجود ہے، تمام احساس پروگرام کا ڈیٹا ایک کیا جائے تا کہ ڈبلیکیشن نہ ہو اور سسٹم کو ایسا ہونا چاہیے کہ سب معلوم ہو کہ زکوٰة کون لے رہا ہے اور دیگر پروگرامز میں کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے پاس لوگوں کا ڈیٹا آ جائے گا تو ہم ٹارگٹ سبسڈی کی طرف جاسکیں گے،جو ہماری کوشش ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اس موقع پر معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی کہ احساس مرکز میں ایک ہی احساس کی تمام سہولیات رسائی ممکن ہو گی، احساس ون ونڈو کے 6 جزو ہیں، احساس ون ونڈو سینٹر کے افتتاح کے وقع پر وزیراعظم عمران خان نے پودا بھی لگایا اور احساس مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے،ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے ہے، چین نے پچھلے تیس سال میں لاکھوں لوگوں کو ایسے اقدامات کے تحت غربت سے نکالا جبکہ بھارت اس میں ناکام رہا،حکومت کی اولین ترجیح نچلے طبقے کے لوگوں کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات سے انہیں روزگار میں خود کفیل بنانا ہے۔ بدھ کووزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، معاونینِ خصوصی وقار مسعود، عثمان ڈار، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین حبیب بنک سلطان علی الانہ، ظفر مسعود پریزیڈنٹ پنجاب بنک، متعلقہ اعلیٰ حکام اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔اجلاس کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب کاروبار، کامیاب کسان اور کامیاب ہنرمند پروگرام، کم لاگت رہائشی سکیموں اور کامیاب پاکستان ہائوسنگ کیلئے ہول سیل لینڈنگ کو ایک پروگرام، کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کرنے پر بریفنگ دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔