لاہور، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تین روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور سینٹر ایوب آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلوے کا سفر کرنے کا مقصد محکمے کا جائزہ لینا تھا، ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کو نئی زندگی ملے گی، شہباز شریف کا معاملہ عدالتی ہے، حکومت کے لیے بجٹ پاس کرنا مشکل نہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کی اتحادی جماعتیں ہیں، اپوزیشن اسمبلی اور کمیٹی اجلاس میں نہیں آ رہی ہے،اپوزیشن سے درخواست ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ساتھ دے، انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں، یہ بجٹ ملازمین کے لیے خوشخبری لے کر آئے گا، اس بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔
