ہومتازہ تریناسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166 ارب روپے کم ہوگئی

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166 ارب روپے کم ہوگئی

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1436 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 931 پوائنٹس کم ہوکر 61841 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 15.28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166ارب روپے کم ہوکر 9077 ارب روپے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔