ہومتازہ ترین’’انصاف کا جنازہ‘‘۔۔۔علیمہ خان کا ردعمل بھی آگیا

’’انصاف کا جنازہ‘‘۔۔۔علیمہ خان کا ردعمل بھی آگیا

راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ فارن سیکریٹری ، اعظم خان اور سفیر کا کراس ایگزیمینیشن (جراح) ہونا تھا، یہ تین اہم گواہ ہیں۔

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب ان کا کراس ایگزیمینیشن ہونا تھا تو ڈونلڈ لو جس نے پیغام بھیجا اور جنرل باجوہ جنہوں نے پیغام وصول کیا، ان کے نام سامنے آںے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان دو ناموں کے سامنے آنے کے خوف سے آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔