راولپنڈی (آئی پی یس )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج مشروط طور پر قبول کرلیا۔لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نیکہا کہ وہ نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے، نوازشریف کو اپنے صوبے میں معائنے کے لیے بلا پھر مناظرہ بھی ہوگا اور موازنہ بھی ہوگا، 8 فروری کو فیصلہ ہونا ہے کہ کس نے خدمت کی اور کس نے دھکا دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نواز شریف نے اسپتالوں میں مفت دوائیں دیں، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں پی ٹی آئی نیکیا کیا؟ نواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بنائیں، راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہے، وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کے خادم کی طرح خدمت کروں گا۔ صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لیاقت باغ میں جو وعدے کیے انہیں پورا کیا، نواز شریف کے میٹرو بس منصوبے کی مخالفت کی گئی، میٹرو بس پر آج ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے سفرکرتے ہیں، نوازشریف کے منصوبیگنوانا شروع کروں تو شام ہوجائے گی۔
