ہومبریکنگ نیوز’’نیب کا خاتمہ کیا جائے گا‘‘ن لیگ کے منشور کے اہم نکات سامنے آگئے

’’نیب کا خاتمہ کیا جائے گا‘‘ن لیگ کے منشور کے اہم نکات سامنے آگئے

لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کی تقریب جاری ہے،منشور کے اہم نکات سامنے آگئے

تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے۔
پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا۔
آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم اور تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا۔
عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی۔
بر وقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائےگا۔
مؤثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی۔
یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہوگا۔
چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا۔
نیب کا خاتمہ کیا جائے گا۔
انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائےگا۔
ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترامیم کی جائے گی۔
عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی۔
کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کی عدالتیں بہتر اور مضبوط بنائی جائیں گی۔
عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔