اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے۔سب نیوز کو دستیاب نو ٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی عائشہ حمیرہ کو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی سی ای او کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ان کی تعیناتی عارضی بنیادوں پر تین ماہ کیلئے کی گئی ہے۔جاری تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 20کے آفیسر محمد طیب کو ڈی جی امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل جنرل منیجر فنانس نیشنل ہائی وے اتھارٹی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔


