ملتان (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ4 ملازمین حراست میں لے لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔ترجمان شاہ محمود قریشی کا دعوی ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر کی مکمل تلاشی کے بعد 4ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے وقت زین قریشی اور مہربانو قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ملتان ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، 4ملازمین گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
