اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنماوں اور سابق عہدیداروں کی قومی کانفرنس شروع ہوگئی ، پی ٹی آئی کے بانی راہنما سعید اللہ خان نیازی قومی کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی بانی راہنماوں اور کارکنوں کی قومی کانفرنس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس میں پی ٹی آئی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں
قومی کانفرنس پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر شیر بابر نے پارٹی کے بانی راہنماوں اور کارکنوں کی مشاورت کے نتیجے میں بلائی گئی ہے،اکبر بابر نے پی ٹی آئی کے بانی راہنما وںاور کارکنوں سے ملک گیر رابطے کئے تھے،ملک بھر سے بانی راہنماوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا فوری طورپرقومی کانفرنس بلانے کی تجویز پر اتفاق ہوا تھا ،قومی کانفرنس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے بانی راہنماوں اور سابق عہدیداروں کی قومی کانفرنس شروع، اہم فیصلے متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
